Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeاسلام آبادجب بھی بھارت میں انتخابات ہوں تو بی جے پی پاکستان مخالف...

جب بھی بھارت میں انتخابات ہوں تو بی جے پی پاکستان مخالف بیانات دیتی ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(این اے نیوز)دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے دوران بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں، بھارتی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز رویہ اپنایا، بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے وقت بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس اترپردیش میں انتخاب جیتنے کے لیے بھارتی وزیر دفاع نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی، بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مثالیں بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں، پاکستان نومبر 2020ء میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر ڈوزیئر پیش کر چکا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments