Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسزرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کی پرواز

زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کی پرواز

کراچی(این اے نیوز) درآمدی شعبے کی جانب سے ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی اڑان برقرار رہی جس سے دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 177.89 روپے پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے تجاوز کرگئی اور ڈالر کی قدر 60پیسے کے اضافے سے 180.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments