Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینمہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا...

مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی تاریخ میں کبھی اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں آئی، موجودہ مہنگائی کی لہر نے ہر گھر کو تباہ حال کر دیا ہے، آج لوگ آسمان کی جانب ہاتھ اٹھا کر انہیں بددعائیں دے رہے ہیں جنہوں نے ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، ادویات اور دودھ سمیت ہر چیز کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہوچکی ہیں، آج صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ یقین مانیں خوف آتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments