Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeجرائمفیصل آباد: نازیبا ویڈیوز معاملہ،خواتین کا اپنے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف

فیصل آباد: نازیبا ویڈیوز معاملہ،خواتین کا اپنے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف

فیصل آباد(این اے نیوز)تھانہ ملت ٹاون کے علاقے میں خواتین پر تشدد اور نازیبا ویڈیوز کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے اور بھکاری خواتین نے اپنے کپٹرے خود پھاڑنے کا اعتراف کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایم پی اے فردوس رائے اور ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کی خواتین سے ملاقات ہوئی ۔رکن پنجاب اسمبلی فردوس رائے نے کہا کہ متاثرہ خواتین اپنے کیے پر شرمندہ ہیں اور خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ دکانداروں نے ہمارے کپڑے نہیں پھاڑے ۔ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ہر پہلو سے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اعلیٰ افسران کی تحقیق کے بعد قصورواروں کو سزا ضرور ملےگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر خواتین کے کپٹرے پھاڑنے اور ویڈیوز بناکر وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد 5ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments