Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeجرائمسندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین،اہلیہ ملوث...

سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین،اہلیہ ملوث نکلی

کراچی(این اے نیوز)شہر قائد میں سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات جائیداد کے تنازع کا نتیجہ نکلی اور مقتول کی بیوی، برادر نسبتی اور سالی ملوث ملوث نکلی۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کے قتل کی مرکزی ملزمہ انکی اہلیہ نکلی،قتل کی واردات میں ملوث مقتول کے برادر نسبتی اور اسکے دوست کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس کے حوالے سے پولیس پر شدید پریشر تھا، تفتیش کے لیئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی ، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب کو کامیابی حاصل ہوئی۔سی ٹی ڈی انچارج نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ واردات میں گھر کے لوگ ملوث ہیں۔سندھ بار کونسل کے نمائندے ایڈوکیٹ اقبال عنایت جتوئی کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ پر پورے صوبے کے 39 ہزار وکلا کو تشویش تھی ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان اکبر اور واجدلاکھو سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کے لیئے کارروائی جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments