Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلپڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے والی بیوی پر شوہر نے طلاق...

پڑوسیوں کے کپڑے واپس نہ کرنے والی بیوی پر شوہر نے طلاق کا مقدمہ کردیا

قاہرہ(این اے نیوز) مصر کے ایک شہری نے مقامی عدالت میں اپنی بیوی سے طلاق کےلیے مقدمہ کردیا ہے کیونکہ وہ پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے اور واپس نہیں کرتی۔اخبار ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق، اس 30 سالہ مصری شخص کی بیوی 22 سال کی ہے جو ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہے۔وہ اپنے پڑوسیوں سے کپڑے مانگ کر پہنتی ہے لیکن کبھی واپس نہیں کرتی۔ یہی نہیں بلکہ کپڑے واپس مانگنے والے پڑوسیوں کے ساتھ اس نے مار پیٹ بھی کی۔اس شخص کو، جس کا نام خبر میں نہیں بتایا گیا، اپنی بیوی کی حرکتوں کا اس وقت پتا چلا کہ جب ایک پڑوسن نے اسے سرِ راہ روک کر ساری بات بتائی۔بعد ازاں ایسی ہی شکایت دوسری پڑوسن نے بھی کی اور بتایا کہ اس شخص کی بیوی، پڑوسن سے اس کی بیٹی کے کپڑے مانگ کر لے گئی تھی جو اس نے اب تک واپس نہیں کیے ہیں۔جب اس نے کپڑے واپس کرنے پر اصرار کیا تو اس کی بیوی نے پڑوسن کو زد و کوب کیا لیکن کپڑے واپس نہیں کیے۔پڑوسن نے دھمکی دی کہ اگر اس شخص نے اپنی بیوی کو نہیں روکا تو وہ پولیس میں اس کے خلاف رپورٹ درج کرا دے گی۔’’میں نے اپنی بیوی سے پوچھا تو یہ شکایت درست ثابت ہوئی۔ پھر میں نے اسے نئے کپڑے بھی لا کر دیئے لیکن اس نے اپنی عادت تبدیل نہیں کی،‘‘ اس شخص نے گلف نیوز کو بتایا۔آخرکار اپنی بیوی کی ان ہی حرکتوں سے تنگ آکر شوہر نے اس کے خلاف مقامی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے وہ شخص اب تک فیصلے کا منتظر ہے اور اپنی بیوی کے ہاتھوں مسلسل پریشان بھی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments