Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسڈالر کی قیمت میں اضافے سے صنعتکار اور مزدور بھی پریشان

ڈالر کی قیمت میں اضافے سے صنعتکار اور مزدور بھی پریشان

فیصل آباد(این اے نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہر شہری کو متاثر کرتا ہے ، فیصل آباد کے صنعتکار اور مزدور بھی ڈالر کی اونچی اڑان سے پریشان ہیں۔ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلہ میں 20 روپے تک بڑھی جس سے صنعتی خام مال کی قیمت میں جہاں ہوشربا اضافہ ہوا وہیں کپڑے کی پیداوارای لاگت بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ آرڈرز لینے کہ بعد کپڑا تیار کیا جاتا ہے تاہم روزانہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے یارن اور دیگر خام مال مزید مہنگا ہوتا جارہا ہے۔
صنعتی شہر فیصل آباد میں لاکھوں مزدور فیکٹریوں اور ملوں میں کام کرکے گزر بسر کرتے ہیں جن کا کہنا ہے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے جبکہ ان کی اجرت جوں کی توں ہے۔شہریوں کا کہنا ہے مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی پر زندگی تنگ کردی ہے ، حکومت ڈالر کو لگام ڈالے ورنہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ناممکن ہوجائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments