Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
HomeUncategorizedجوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو دھمکی دے دی

جوبائیڈن نے روسی صدر پیوٹن کو دھمکی دے دی

واشنگٹن(این اے نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوئےخبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں روس کو تباہ کن معاشی نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر جوبائیڈن روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو قاتل قرار دے چکے ہیں۔جوبائیڈن نے کہا تھا کہ آپ دیکھیں گے ولادیمیر پیوٹن کو عنقریب قیمت چکانی پڑے گی۔برطانوی وزیر خارجہ نے بھی روس کو دھمکی دی ہے کہ یوکرائن پر حملہ کیا گیا تو ماسکو کے خلاف تمام آپشنز زیر غور ہونگے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments