Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ایئرریسکیو سروس شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ایئرریسکیو سروس شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(این اے نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے جارہے ہیں، اس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیوسروسز کے شعبہ میں جدت کے لئے سب سے پہلے قدم اٹھا لیا ہے، اور پنجاب میں ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کے لئے عملی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایئر ریسکیو سروس پراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء میں شامل کر لیا گیا ہے۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ائیر ریسکیو سروس کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایئر ریسکیو سروس کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریسکیو ایئر ایمبولینس کے منصوبے کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، یہ منصوبہ رواں مالی سال شروع ہو جائے گا، جس سے ریسکیو سروسز میں انقلاب آئے گا، اور پنجاب کو جنوبی ایشیا کی پہلی ریسکیو ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ یہ خالصتاً مفاد عامہ کا منصوبہ ہے، اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس سروس کے ذریعے پنجاب کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی، اور مریضوں کو ریسکیو کی تیز ترین سہولت میسر آئے گی، ائیر ایمبولینس سروس سے حادثات کے زخمیوں اور دیگر قیمتی انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments