Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزشادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کنگنا کو کیا...

شادی کے بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل نے کنگنا کو کیا تحفہ بھیجا؟

ممبئی(این اے نیوز) بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اداکارہ کنگنا رناوت کو تحفہ بھیجا ہے۔9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے ایک پرتعیش ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے بعد انڈسٹری کے کئی لوگوں کو تحفے بھیجے ہیں جو ان کی شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔وکی اور کترینہ کی جانب سے تحفہ وصول کرنے والوں میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی شامل ہیں جنہیں جوڑے کی جانب سے انتہائی خوبصورت باسکٹ بھیجی گئی ہے۔ کترینہ کیف کا ’’شکر اور صبر‘‘ کا پیغامکنگنارناوت نے جب وکی اور کترینہ کی جانب سے موصول ہونے والی خوبصورت باسکٹ کو کھولا تو وہ دیسی گھی کے لڈوؤں سے بھری ہوئی تھی۔
کنگنا اتنا خوبصورت تحفہ ملنے پر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں اور وکی کترینہ کی جانب سے ملنے والی خوبصورت باسکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شادی کی مبارکباد دی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments