Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزاداکار شان کا وزیر اعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ...

اداکار شان کا وزیر اعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

کراچی(این اے نیوز) پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اداکار شان نے یہ مطالبہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے پاکستان کی ثقافتی سرحدوں کی حفاظت کریں۔
انہوں نے مزید لکھا پاکستان میں بھارت کی کوئی بھی فلم ریلیز نہ کی جائے، جیسا کہ بھارت نے پاکستانی گلوکاروں، آرٹسٹوں، فلم اور موسیقی سمیت تمام پاکستانی مواد پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی ہے۔ احترام اور مساوات کسی بھی تجارت میں ایک اہم حصہ ہونا چاہئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments