Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزہربھجن سنگھ نے سینے پر رجنی کانت کا ٹیٹو بنوالیا

ہربھجن سنگھ نے سینے پر رجنی کانت کا ٹیٹو بنوالیا

ممبئی(این اے نیوز) سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر سجالیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی 70 ویں سالگرہ ان کے مداح دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں اور ہر دلعزیز اداکار سے اظہار محبت کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر رجنی کانت کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایسے میں صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ بھی رجنی کانت کے پرستار نکلے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سینے پر رجنی کانت ٹیٹو بنا ہوا ہے۔ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کو تین دہائیوں کا بے تاج بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں۔ہربھجن نے مزید لکھا کہ آپ اسی کی دہائی کے بلاّ، نوے کی دہائی کے باشا اور 20 ویں صدی کے اناتھے ہیں۔خیال رہے کہ بلاّ، باشا اور اناتھے رجنی کانت کی تین کامیاب ترین فلمیں ہیں جو بالترتیب 1980، 1995 اور 2021 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments