Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں

پاکستان کیلئے جو تکالیف اٹھائیں وہ دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پاکستان کے لیے کھیلنے کا جذبہ آج بھی زندہ ہے۔لاہور(این اے نیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے لیے آج بھی خود میں پائے جانے والے جذبے کا اظہار کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب اختر کو گھٹنے میں انجیکشن لگواتے اور اس دوران برداشت کیے جانے والے درد سے کراہتے دیکھا جا سکتا ہے۔شعیب اختر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے دوران جو تکالیف اٹھائیں، اگر ایک بار پھر موقع ملے تو دوبارہ اٹھانے کو تیار ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں
’میرے بھاگنے کے دن ختم ہوگئے‘، شعیب اختر کی پوسٹ پر مداح دعاگوکیا شعیب اختر کرکٹ میں دوبارہ واپس آرہے ہیں؟ شعیب اختر نے بتایا کہ چونکہ میرے آپریشن میں 2 ماہ کی تاخیر ہوئی ہے لہٰذا مجھے اس انجیکشن کا سہارا لینا پڑا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو اپنی گھٹنوں کی سرجری کے حوالے سے اطلاع دی تھی۔شعیب اختر نے اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ وہ جلد ہی گھٹنوں کی سرجری کے لیے آسٹریلیا کے شہر میلبرن جا رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort