Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
HomeUncategorized'انوشکا کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کرلو، برتن نہیں دُھلواؤں گی

‘انوشکا کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کرلو، برتن نہیں دُھلواؤں گی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ایک مداح نے شادی کی انوکھے انداز میں پیشکش کی ہے۔گزشتہ روز شادی انڈیا(این اے نیوز)کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے۔
یہ بھی پڑھیں
امیتابھ بچن ویرات کوہلی سے کس چیز میں مقابلہ کررہے ہیں؟
ویرات اور انوشکا کے گھر میں کتنے ملازم ہیں؟
انوشکا سے پہلی ملاقات کب ہوئی اور کیسی رہی؟ ویرات نے احوال بتادیا
تاہم بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
ادیتی نامی صارف نے ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کچن میں موجود ہیں جب کہ ویرات نے ہاتھ میں برتن دھونے والا صابن اٹھا رکھا ہے، تصویر سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ویرات سنک کے ساتھ کھڑے برتن دھو رہے ہیں۔ادیتی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے ویرات، انوشکا کو طلاق دے کر مجھ سے شادی کرلو، میں تم سے برتن نہیں دُھلواؤں گی صارفین نے مداح کی اس منطق پر دلچسپ تبصرے پیش کیے، ساتھ ہی متعدد صارفین نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی دونوں کو یوں نظر نہ لگائیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments