Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانپولیس انسپکٹر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کے...

پولیس انسپکٹر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کے ساتھ بدفعلی

سہون(این اے نیوز) پولیس انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس حکام کے مطابق سہون میں پولیس انسپکٹر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں ملزم انسپکٹر پیرالھبچایو اور دیگر 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی کے بیان کے مطابق نوجوان کوچ پر ڈرائیوری کرتا ہے، ملزمان نے نوجوان کو جوس میں نشہ آور دوا دی اور بے ہوشی کی حالت میں ملزم عباس ٹالپر کی اوطاق پر لے گئے اور ہوس کا نشانہ بنایا، اور جب جائے وقوعہ پر نوجوان کے ورثاء پہنچے تو ایس ایچ او و دیگر فرار ہوگئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments