Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانبرقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے...

برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجرانوالہ ( این اے نیوز)گوجرانوالہ برقع پہن کر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے اوباش نوجوان کو عوام نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں برقع پہن کر خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا اوباش نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے اوباش کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈسکہ کا رہائشی عمر نامی نوجوان برقع پہن کر بازار میں گھوم رہا تھا اور خریداری کے لئے آنے والی خواتین کو چھیڑتا اور ان کے ساتھ نازیبا حرکات کررہا تھا، تاہم شہریوں اور دکانداروں نے برقع پوش شخص کو پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، تھانہ کوتوالی پولیس نے عمر عدیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments