Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانرحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی...

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان (این اے نیوز) اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔این اے نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، پولیس تھانہ تبسم شہید نے رحمان علی نامی 14 سالہ لڑکے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments