Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانقطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

قطر ائیرویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

لاہور(این اے نیوز) قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔این اے نیوز کے مطابق قطر ائیرویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت قطر ائیرویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گا۔قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک شیڈول جاری کردیا۔احکام قطرایئرویز کا کہنا ہے کہ قطر ائیرویز کراچی، لاہور سمیت 5 بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، لاہور، اسلام آباد، کراچی سے روزانہ 2،2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جب کہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ ایک ایک پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ قطرائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments