Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانوزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(این اے نیوز)این اے نیوز کے مطابق گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان کو حق دو کے نام سے تحریک جاری ہے، مظاہروں کی قیادت مولانا ہدایت الرحمان کررہے ہیں، تاہم اب ان کا احتجاج رنگ لے آیا ہے، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہی گیروں کے مطالبات اور احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی، ہزاروں شریک
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے، ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اور اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments