Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینسندھ کی 6 نجی جامعات کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ، 15...

سندھ کی 6 نجی جامعات کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ، 15 دن کی مہلت

سندھ(این اے نیوز)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے چارٹرڈ پرائیویٹ سیکٹر کی 6 یونیورسٹیز کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ اخبارات میں جاری اشتہارات میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کی6 یونیورسٹیز اپنے قیام کے روز سے ہی غیر فعال رہی ہیں۔سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے چارٹرڈ پرائیویٹ سیکٹر کی 6 یونیورسٹیز کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس کی جانب سے جاری اشتہار میں پاکستان یونیورسٹی کراچی، سٹی یونیورسٹی کراچی، اتحاد یونیورسٹی کراچی، سابقہ الطاف حسین یونیورسٹی حیدرآباد (جس کا نیا نام محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی حیدرآباد رکھا گیا) سابقہ الطاف حسین یونیورسٹی کراچی جسے محترمہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کراچی کا نام دیا گیا تھا کے علاوہ قلندرشہباز یونیورسٹی آف ماڈرن سائنس ٹنڈو محمد خان کے نام شائع کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ڈاکٹرعاصم حسین دوبارہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ مقرر
مشتہر کی جانب سے ان یونیورسٹیز کے سربراہان اور ان کی اسپانسرنگ باڈیز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس اشتہار کی اشاعت کے 15 یوم کے اندر کلفٹن بلاک 1 میں التمش اسپتال کے قریب بنگلہ نمبر 46 ڈی میں قائم سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر سے رجوع کریں بصورت دیگر ان یونیورسٹی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments