Monday, July 4, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینکترینہ وکی نے رسم حنا میں رقص کی نئی تصاویر شیئر کردی

کترینہ وکی نے رسم حنا میں رقص کی نئی تصاویر شیئر کردی

بھارت(این اے نیوز)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی جانب سے شادی کے دوران لی گئی تصویروں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کچھ دیر قبل کترینہ اور وکی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس پر رسم حنا کے دوران فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں ۔کترینہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ملٹی شیڈڈ لہنگے میں ہاتھوں پر مہندی لگائے وکی کوشل سمیت فیملی کے دیگر افراد کے ساتھ رقص کرتے اور خوشگوار موڈ میں رسم حنا انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہےکترینہ کیف نے اپنی پوسٹ کو ایک پنجابی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہندی تاں سجدی جے نچے سارا ٹبّر۔‘دوسری جانب وکی کوشل نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ کترینہ کی رسمِ حنا کی کچھ تصویریں شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں
کترینہ کی مایوںکی رسم کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
کترینہ اور وکی کی شادی میں کتنے کھانے تھے؟
ویڈیو : شادی کے بعد کترینہ اور وکی پہلی بار منظر عام پر آگئے
شیئر کی گئی تصاویر میں وکی کوشل کو پیلے پھولوں سے کترینہ کیف کو پروپوز کرتے دیکھا گیا، ساتھ ہی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی اور کترینہ کو چند لوگوں نے کاندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔
اداکار نے بھی اپنی پوسٹ کا وہی پنجابی کیپشن لکھا جو اُن کی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف نے لکھا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments

AllEscortAllEscort