Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینبابر اعظم کا کراچی والوں کیلئے ویڈیو پیغام

بابر اعظم کا کراچی والوں کیلئے ویڈیو پیغام

لاہور(این اے نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کراچی والوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی تھی اور آج بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کوہلی سےجو بات ہوئی وہ سب کے سامنے نہیں بتا سکتا: بابر اعظم
ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے آؤٹ
پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے شائقین کو ٹکٹ کہاں سے اور کتنے میں ملیں گے؟
پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان کی جانب سے کراچی والوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
بابر اعظم کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ کراچی میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے، ہمیشہ کی طرح ہمیں اس بار بھی کراچی والوں سے بھرپور سپورٹ کی توقع ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر جو چیز ضروری ہے وہ یہ کہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیے گا اور ماسک ضرور پہنیے گا کیونکہ آپ کی سیفٹی بہت ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments