Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeتازہ ترینوزیراعظم کا دورہ میانوالی؛ دیگر شہروں کی مسافر بسوں کا شہر میں...

وزیراعظم کا دورہ میانوالی؛ دیگر شہروں کی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع

میانوالی: وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے موقع پر دیگر شہروں سے آنے والی بسوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی حلقے میانوالی کا دورہ کریں گے، اور متعدد منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے، جب کہ نمل یونیورسٹی میانوالی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ طلباء سے بھی خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے میانوالی میں جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس اسٹینڈ مکمل طور خالی کروالیا گیا ہے، میانوالی میں دوسرے شہروں سے آنے والی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جب کہ جلسہ گاہ کے اردگرد تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادئے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments