Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستاننادرا نے خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

نادرا نے خواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(این اے نیوز) انسانی حقوق کےعالمی دن کےموقع پر نادرا نےخواجہ سراؤں کے لئے رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا، یہ مہم ’’جو ہرانسان کے حقوق، وہی ہرخواجہ سراکےحقوق” کے مرکزی پیغام کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔معاشرے کے اس محروم طبقے کو شناخت کے ذریعے بااختیار بنانے میں مدد دینے کے لئے متعدد خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور آگاہی کی اس مہم کے سلسلے میں 13 دسمبر کو نادرا کے فیلڈ افسران اور دیگر عملہ کے لئے ایک خصوصی تربیت کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اس تربیت کامقصد ان حساس پہلوؤں اورخدشات کو دور کرنا ہے جن کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں خواجہ سرا شناخت جیسے بنیادی انسانی حق سے محروم رہ جاتے ہیں۔نادرا نے اب تک ایسے 5626 خواجہ سراء افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے جنہوں نے صنف کے طور پر اپنے آپ کو مرد یا عورت ظاہر نہیں کیا، نادرا خواجہ سرا افراد میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments