Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانسندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی کل سے...

سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی کل سے تاحکم ثانی بند

کراچی(این اے نیوز) سمیت سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو گیس سپلائی کل سے تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق فیصلہ گھریلو صارفین کو بہتر سپلائی کیلئے کیا گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس ضروری ہے۔
خیال رہے کہ شدید سردی میں کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں گیس کی قلت ہوگئی ہے اور کہیں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔
گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments