Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپاکستانالیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

پشاور(این اے نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments