Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلبھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی

نئی دہلی(این اے نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوؤں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔اس سے قبل ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید کرچکے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات میں 2000سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments