Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کے...

ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا گیا

لاہور ( این اے نیوز ) لاہور ہائیکورٹ نے ملز میں بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال ہونے والی گیس کے بلوں میں اضافہ روک دیا ، عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے 19 ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت ملز کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ گیس سے پیدا ہونے والی بجلی فروخت نہیں کی جاتی بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں استعمال ہوتی ہے ، وفاق نے گیس سےبجلی پیدا کرنے والی انڈسٹری کے یونٹ میں اضافہ کر دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، اوگرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments