Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنس900 ملازمین کو زوم کال پر نوکری سے نکالنے والے بھارتی سی...

900 ملازمین کو زوم کال پر نوکری سے نکالنے والے بھارتی سی ای او کا موقف آگیا

نیویارک(این اے نیوز)
مورگیج کمپنی ’بیٹر ڈاٹ کام‘ (Better.com)کےبھارتی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے زوم کال کے ذریعے کمپنی کے 900ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے پر معذرت کر لی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق حالیہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں بیٹر ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ویشال گارگ زوم کال کے ذریعے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم سنا رہے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس اقدام کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اپنی غلطی کا احساس ہونے پر اب ویشال گارگ نے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے کمپنی کے ملازمین کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ”مجھے احساس ہے کہ جس طریقے سے میں نے یہ اقدام کیا اس سے ایک مشکل صورتحال بدتر ہو گئی۔ میں اپنی اس غلطی پر بہت معذرت خواہ ہوں۔“واضح رہے کہ اس کمپنی کا ہیڈکوارٹرز نیویارک میں ہے۔ یہ کمپنی اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے گھر مالکان کو مورگیج اور انشورنس پراڈکٹس مہیا کرتی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments