Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسنومبرمیں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،عبدالرزاق داؤد

نومبرمیں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(این اے نیوز) وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نومبرمیں جنوب ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں زیادہ اضافہ ہوا۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے دیگرممالک کے مقابلے میں نومبرمیں پاکستان کی برآمدات میں 33.5 فیصد اضافہ ہوا۔برآمدات میں اضافہ برآمد کنندگان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کارکردگی پربرآمد کنندگان کو سراہا جانا ضروری ہے۔عبدالرزاق داؤد نےمزید کہا کہ بھارت اوربنگلا دیش کی برآمدات میں پاکستان کے مقابلے میں کم اضافہ ہوا۔ نومبرمیں بنگلا دیش کی برآمدات میں 31.3 فیصد اوربھارت کی برآمدات میں 26.5 فیصد اضافہ ہوا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments