Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنساسمگل شدہ سگریٹس سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز

اسمگل شدہ سگریٹس سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد(این اے نیوز) ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئی آر ای این) نے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں و غیر قانونی و اسمگل شدہ سگریٹس سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔
آئی آر ای این اسکواڈ نے نومبر 2021، میں مجموی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ 42 ہزار 635 روپے کی ٹیکس اور ڈیوٹیز پر مبنی دوکروڑ 14 لاکھ 79 ہزار 625 روپے مالیت کے 83 لاکھ 20 ہزار غیر قانونی سگریٹ ضبط کیے جبکہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 17 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار 737 روپے مالیت کے غیر قانونی و جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کیے گئے جس کے نتیجے میں 14 کروڑ 29 لاکھ 5 ہزار265 روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس کی چوری پکڑی گئی ہے۔چینی کا اسٹاک چیک کرنے کے لیے تقریباً تمام بڑے شہروں اور مختلف چھوٹے قصبوں میں چینی ڈیلرز پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ ان چھاپوں کے دوران حیدرآباد اسکواڈ نے میسرز گلزار اینڈ کمپنی کے احاطے میں بغیر ٹیکس اسٹامپ لف کئے 172 چینی کے تھیلوں کا سٹاک ضبط کر لیا اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments