Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنساوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 180 روپے سے کم ہوگئے

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ 180 روپے سے کم ہوگئے

کراچی(این اے نیوز) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں نومبر کے دوران 239 ملین ڈالر کی آمد، سعودی فنڈ کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باوجود محدود پیمانے اضافہ ہوا۔مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے نیچے آگئی۔ کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی لیکن بعد دوپہر ڈیمانڈ گھٹ گئی۔ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ کر 177.70 روپے کی سطح پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے گھٹ کر 177.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments