Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسقومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

اسلام آباد(این اے نیوز) قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ
حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی
نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد، بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد اور ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد ،اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد ، ڈیفنس سیونگ اور سرٹیفکیٹ پر منافع 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments