Sunday, August 14, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلسارو گنگولی نے کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے...

سارو گنگولی نے کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ بتادی

بھارت(این اے نیوز رپورٹ)انڈیا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ویرات کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں دورہ جنوبی افریقا کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اوراس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان روہت شرما کو ون ڈے کا کپتان مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ویرات کوہلی سے بھارتی ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے لی گئی، نیا کپتان مقرر
ویرات کوہلی نے اپنا معاوضہ کم کر دیا
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی واپس لیے جانے سے متعلق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑنے کی درخواست کی تھی لیکن وہ اس پر راضی نہیں ہوئے جس کے بعد سلیکٹرز کو وائٹ بال فارمیٹ میں دو الگ الگ کپتان رکھنا مناسب نہیں لگا اور اسی بنا پر کوہلی سے ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی واپس لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہےکہ ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی ویرات کوہلی کے ہی پاس رہے گی جس سے ذاتی طور پر کوہلی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ویرات کوہلی کی شاندار شراکت داری پر ان کے مشکور ہیںواضح رہےکہ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد روہت شرما کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments