Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس سیشن منسوخ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس سیشن منسوخ

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کا آج شام طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیموں نے جمعہ کی شب رات 7:30 سے 10:30 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کرنا تھی۔
دوسری جانب گزشتہ شب دبئی سے کراچی پہنچنے والے پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج منفی آگئے، قبل ازیں کراچی آمد کے بعد مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے قومی کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی تھیں۔اس کے علاوہ جمعرات کی صبح دبئی کے راستے کراچی پہنچنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس جاری نہیں کی جاسکیں، متعدد بار رابطہ کی کوشش اور پیغام چھوڑنے کے باوجود مہمان ٹیم کے میڈیا منیجر کی جانب سے کوئی جواب نہیں آسکا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments