Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزنامناسب ویڈیوز تھیٹرکے ڈریسنگ روم سے بنائی گئیں: زارا اور مہک نور...

نامناسب ویڈیوز تھیٹرکے ڈریسنگ روم سے بنائی گئیں: زارا اور مہک نور کا بیان

لاہور(این اے نیوز رپورٹ)تھیٹر ویڈیو اسکینڈل کی متاثرہ اداکارہ زار اخان اور مہک نور کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز تھیٹر کےلاہور ڈریسنگ روم سےبنائی گئیں اور اداکارہ خوشبو نے ان کی ویڈیوز بنوا کرگھٹیا حرکت کی۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ زارا خان اور مہک نور نے کہا کہ ان کا خوشبو سے کبھی جھگڑا نہیں ہوا، ملزم کاشف چن ایکسٹرا فنکار ہے جس کے ذریعے یہ کارستانی کرائی گئی، ملزم کاشف نے خود بیان دیا ہے کہ ویڈیوز خوشبو نے بنوائیں۔اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ خوشبو نے ان کی ویڈیوز بنوا کرگھٹیا حرکت کی، خوشبو سچی ہوتی تو ضمانت کرانے کی بجائے عدالت میں پیش ہوتی۔اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے ابھی تک خوشبو کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی۔خیال رہے کہ اداکاراؤں کے کپڑے بدلتے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments