Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزپاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

پاکستانی سیریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

کراچی(این اےنیوز رپورٹ) 100 بچوں کے قاتل بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم ’’دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم کا مرکزی کردار اداکار یاسر حسین نے ادا کیا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرکے بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔فلم کے ہدایت کار ابوعلیحہ ہیں اور فلم رواں ماہ 24 تاریخ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments