Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلویراٹ کوہلی نے خود قیادت نہ چھوڑی بورڈ کو برطرف کرنا پڑا،...

ویراٹ کوہلی نے خود قیادت نہ چھوڑی بورڈ کو برطرف کرنا پڑا، رپورٹ

نئی دہلی(این اے نیوز رپورٹ) ویراٹ کوہلی خود سے ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے پر راضی نہ ہوئے تو ان سے ذمہ داری چھین لی گئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ 48 گھنٹے تک کوہلی کے ون ڈے قیادت سے مستعفی ہونے کے اعلان کا انتظار کرتا رہا، انھوں نے جب ایسا نہیں کیا تو مجبوراً سلیکٹرز کو ٹی 20 کے ساتھ ایک روزہ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سپرد کرنا پڑی، کوہلی 2023 میں اپنے ملک میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کے خواہاں تھے مگر ان کی امید پر پانی پھر گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ کوہلی اپنے شاندار کیریئر کے باوجود ڈریسنگ روم میں سب کے پسندیدہ نہیں رہے تھے، ان کے خلاف مخالفت بڑھنے لگی تھی۔
ایک پلیئر نے تو یہاں تک کہا کہ ویراٹ کوہلی ہمیشہ کمیونیکیشن کی بات کرتے ہیں مگر خود اس پر عمل نہیں کرتے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments