Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلبیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،فرانسیسی صدر

بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،فرانسیسی صدر

پیرس(این اے نیوز رپورٹ) فرانس کے صدرایمانویل میکخواں کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں نے بیان میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔
صدرمیکخواں کے مطابق یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اورایتھیلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔
امریکا،برطانیہ، کینیڈا اورآسٹریلیا نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments