Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلمیکسیکو میں ٹرک الٹ گیا،49 تارکین وطن ہلاک

میکسیکو میں ٹرک الٹ گیا،49 تارکین وطن ہلاک

میکسیکو (این اے نیوز رپورٹ)کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 49تارکین وطن ہلاک اور58 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکا سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments