Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeصحتعالمی وبا کورونا کا خاتمہ کب ہوگا اور یہ فیصلہ کیسے ہوگا؟

عالمی وبا کورونا کا خاتمہ کب ہوگا اور یہ فیصلہ کیسے ہوگا؟

امریکہ(این اے نیوز رپورٹ)اس وبا کی شروعات کیسے ہوئی، کب اختتام پذیر ہوگی اور ہر ملک پر اس کے اثرات ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں؟، ان سوالوں کا جواب اتنا بھی سیدھا اور آسان نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی چیف ڈاکٹر مائیکل ریان کا کہنا ہے کہ بات محض کورونا کیسز کی تعداد کی نہیں بلکہ اس کی شدت اور اس کے اثرات کی ہے۔جنوری 2020 میں ڈبلیو ایچ او نے کوروناوائرس کو عالمی صحت کا بحران قرار دیا تھا۔ کچھ مہینوں بعد اقوام متحدہ نے اسے عالمی وبا کے طور پر بیان کیا۔ اس وقت یہ وائرس تقریباً دنیا کے ہر براعظم میں پہنچ چکا تھا۔غالب امکان یہی ہے کہ کورونا کا خطرہ اسی وقت ٹلے گا جب ڈبلیو ایچ او فیصلہ کرے گا کہ اب دنیا کو کوروناوائرس سے کوئی خطرہ نہیں۔ڈیوک یونیورسٹی میں متعدی بیماریوں کے ایکسپرٹ ڈاکٹر کرس وُڈ نے کہا، “ایسا فیصلہ اتنا آسان بھی نہیں ہوگا کہ ایک دن میں کہہ دیا جائے کہ کوروناوائرس ختم۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر متفقہ رائے ہونا مشکل ہے۔ کورونا کے خاتمے کا انحصار ممالک میں کیسز کی شرح میں خاطر خواہ کمی پر ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments