Wednesday, January 19, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeصحتمہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے...

مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹے میں کتنے افراد جاں بحق ہوئے ، جانئے

اسلام آباد ( این اے نیوز رپورٹ ) مہلک کورونا وائرس نے مزید دس افراد کی جان لے لی جس کے بعد امواتاا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 803 ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 350 کیسز سامنے آئے ہیں ، سندھ میں اب تک چار لاکھ 77 ہزار 299 ، پنجاب میں چار لاکھ 43 ہزار 682 جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔بلوچستان میں 33 ہزار 519 ، گلگت بلتستان میں دس ہزار 422 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ آٹھ ہزار 22 جبکہ ریاست آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے ۔پنجاب اموات کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے ، پنجاب میں کورونا کے باعث 13 ہزار 46 افراد جاں بحق ہوئے ، سندھ میں سات ہزار 630 ، کے پی میں پانچ ہزار 874 ، بلوچستان میں 362 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 962 جبکہ گلگت بلتستان میں 186 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔ریاست آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں 771 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک دو کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 697 نئے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments