Monday, January 17, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeانٹرنیشنلنیوزی لینڈ کا اگلی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلئے...

نیوزی لینڈ کا اگلی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلئے اہم اقدام

نیوزی لینڈ(این اے نیوز رپورٹ)نیوزی لینڈ نے اپنی اگلی نسل کو تمباکو نوشی سے دور رکھنے کیلئے سگریٹ اور دیگر تمباکو کی مصنوعات خریدنے پر پابندی لگانے جارہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نیوزی لینڈ اگلے سال ایک قانون نافذ کرنے جارہا ہے جس کے بعد 2008 کے بعد پیدا ہونے والا کوئی بھی شخص اپنی زندگی میں سگریٹ یا تمباکو کی مصنوعات نہیں خرید سکے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ سگریٹ نوشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر صحت ڈاکٹر عائشہ ورال کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ نوجوان کبھی بھی سگریٹ نوشی شروع نہ کریں۔رپورٹس کے مطابق کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ اس وقت بہت سارے چھوٹی عمر کے افراد تمباکونوشی کے عادی ہوگئے ہیں تاہم دوسروں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس فیصلے سے تمباکو کی بلیک مارکیٹ کو فروغ مل سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments