Tuesday, January 18, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeپنجابٹوبہ ٹیک سنگھوزیر اعظم نے تین سالوں میں آنے والی تین دہائیوں کے مستقبل...

وزیر اعظم نے تین سالوں میں آنے والی تین دہائیوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی بنیادرکھ دی ہے


کمالیہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) رانا عادل خاں آف اٹلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تین سالوں میں آنے والی تین دہائیوں کے مستقبل کو روشن بنانے کی بنیادرکھ دی ہے۔ ملک میں نئی صنعتیں کارخانے لگ رہے ہیں بھاشا ڈیم اور توانائی کے منصوبے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔پچھلی حکومتوں نے جو کرپشن کی تھی آج وزیراعظم عمران خان انکا گند صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انکامذید کہنا تھا کہ عمران خان قوم اور وطن کے غیرت مند سپوت ہیں اور قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم اور حکومت آنے والے الیکشن کے حقائق و نتائج کی پرواہ کئے بغیر آنے والی نسلوں کو محفوظ اور خوشحال پاکستان دینے کیلئے نبردآزما ہیں۔ پاکستان دنیا میں۔ مضبوط معاشی اور خارجی داخلی اہداف حاصل کرے گا۔ قوم کی تقدیر بدلنے اور سنہرے حالات کا اجالاطلوع ہونے کی منزل قریب ہے۔انشااللہ پاکستان کا مستقبل تابندہ روشن اور تابناک ثابت ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان قوم کی امنگوں اورامیدوں کے سے تر جمان ثابت ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments