Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeبزنسبجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ

بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ

اسلام آباد(این اے نیوز رپورٹ) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، بجلی کے صارفین سے اضافی بوجھ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے درخواست پر سماعت یکم دسمبر کو ہوئی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں بجلی کی مخلوط ایندھن سے پیداوار کا نتیجہ ایندھن کی 44 ارب روپے اضافی لاگت کی صورت میں نکلا جب کہ 16 ارب روپے کا اضافہ بین الاقوامی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments