پاکپتن (بیورورپورٹ )چیمبر آ ف کامرس پاکپتن زون کے رہنما سٹی کونسلر اور ٹائیگرز فورس کے صدر اظہر محمود اجی خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں مبینہ چورخواتین پر دکانداروں کے بہیمانہ تشدد اوربرہنہ کرکے سوشل میڈیا پر فوٹیج اپ لوڈ کرنے کے واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے سیالکوٹ میں دلخراش واقعہ نے پہلے ہی سب کو شرمندہ کرکے رکھ دیا ہے اسکے بعد تاجروں کا اپنی عدالت لگاکر خواتین کے ساتھ ایسا سلوک کرنے جیسے واقعات کا ہونا انصاف کے اداروں پر ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہ تحفظ ناموس رسالت پر سب فداہونے کو تیار ہیں اور اس لیے اس جرم کی سخت سزا رکھی ہے وقت ریت کی طرح ہاتھ سے پھسلتا جارہا ہے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے لوگوں کا پولیس اور عدالتوں سے اعتماد اٹھ رہا ہے یہ آگ سب کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے