Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeشوبزوینا ملک کو دوسری شادی کیلیے خوبصورت اور دین دار شخص کی...

وینا ملک کو دوسری شادی کیلیے خوبصورت اور دین دار شخص کی تلاش

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔نجی نیوز ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ میں نے شوبز کو کبھی خیرباد نہیں کیا، میں نے 2013ء میں فیصلہ کیا تھا کہ ایسے منصوبوں پر کام نہیں کروں گی جن میں مواد کی کمی ہو، شوبز میں میرے سیکھنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔میزبان کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق سوال پر وینا ملک نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔میزبان نے سوال کیا کہ ایسا شخص آپ کی تلاش میں ہے؟ جس پر وینا ملک پہلے مسکرائیں اور پھر جواب دیا کہ ابھی تو ایسا کوئی نہیں ہے لیکن ان شاء اللہ وہ میرے لیے کہیں نہ کہیں ضرور ہوگا، وہ خودہی میرے پاس آجائے گا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے مزید ہدایت کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments