Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلشاہد آفریدی اورجیمزونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں شامل

شاہد آفریدی اورجیمزونس کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں شامل

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) شاہد آفریدی اور جیمز ونس پی ایس ایل7میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے،ملتان سلطانز کی دونوں کے حوالے سے ٹریڈنگ ہوگئی اور اب اسے کوئٹہ کی ڈرافٹ میں چند باریاں مل جائیں گی۔

پی ایس ایل 7 کا پلیئرز ڈرافٹ اتوار کو لاہور میں ہو گا،اس سے قبل فرنچائزز ٹریڈنگ اورریٹینشن پر کام کر رہی ہیں، شاہد آفریدی کے حوالے سے کافی عرصے سے یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے اور اب اس کی تصدیق بھی ہو گئ

ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز نے آفریدی سمیت جیمز ونس کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ٹریڈنگ کر لی، اب ڈرافٹ میں کوئٹہ کی چند باریاں ملتان کو مل جائیں گی، دفاعی چیمپئن ٹیم کے اونر عالمگیر ترین کی خواہش تھی کہ آفریدی اس سال بھی ٹیم میں برقرار رہیں، اسی کے ساتھ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی چاہتے تھے کہ آل راؤنڈر کیریئر کی آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ کی شرٹ زیب تن کریں، آفریدی کے دونوں ہی سے اچھے تعلقات ہیں،فرنچائزز کی باہمی بات چیت میں ٹریڈنگ پر اتفاق ہوگیا۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.491.0_en.html#goog_1125522444Advertisement

یاد رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل 7 کے بعد ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے،انھوں نے گذشتہ سیزن کے4میچز میں 3 رنز بنائے اور2 وکٹیں لی تھیں،کمر میں تکلیف کے سبب ابوظبی میں میچز کیلیے وہ ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوئے تھے۔

دوسری جانب 30 سالہ انگلش بیٹسمین جیمز ونس نے پی ایس ایل 6میں سلطانز کیلیے 5 میچز میں 174 رنز اسکور کیے تھے،ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور بھی ڈرافٹ میں شرکت کیلیے لاہور آ رہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments