Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلروہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کے کپتان...

روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

ممبئی(این اے نیوز رپورٹ) دورہ جنوبی افریقہ کے لیے روہت شرما کو بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں وہ نائب قائد کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
روہت دونوں فارمیٹس میں ویرات کوہلی کی جگہ فرائض انجام دیں گے۔ ٹیسٹ میں روہت اجنکیا راہنے کی جگہ نائب بنائے گئے ہیں۔ روہت شرما کو گذشتہ ماہ بھارتی ٹی ٹو ئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی جہاں انہوں نے کیویز سے ہوم سیریز کے 3 میچز میں یہ ذمہ داری نبھائی تھی۔
دوسری جانب بی سی سی آئی نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments