Thursday, January 27, 2022
spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز؛ کراچی میں قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ...

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز؛ کراچی میں قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

کراچی(این اے نیوز رپورٹ) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ملک میں موجود قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
بنگلا دیش کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی قومی ٹیم جمعرات کو وطن واپس پہنچے گی، ٹیم کے کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گے جب کہ کچھ کھلاڑی کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔کراچی میں قرنطینہ کئے ہوئے کھلاڑیوں عثمان قادر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وسیم جونیئر، فخر زمان، محمد حسنین ، آصف علی اور شاہ نواز کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 13 دسمبر کو کراچی میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img

Most Popular

Recent Comments